امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے جدہ میں ہوں گے

 ریاض (آئی این پی )امریکا اور یوکرین کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے جدہ میں ہوں گے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب3سال میں متعدد بار مذاکرات میں مدد فراہم کرچکا ہے، امن و استحکام کے فروغ اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے،امید ہے بات چیت میں ضروری اقدامات اور فیصلوں پر اتفاق ہوگا۔