ریاض میں امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے:یوکرینی وزیر دفاع

ریاض(آئی این پی ) یوکرین کے وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا ہے کہ ریاض میں   یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت کا تازہ ترین دور نتیجہ خیز   رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بیان میں یوکرینی وزیر دفاع رستم عمروف نے کہا کہ ہم نے امریکی ٹیم کے ساتھ بات چیت مکمل کر لی ہے۔ بات چیت نتیجہ خیز اور فوکسڈ رہی۔ ہم نے توانائی سمیت اہم نکات پر بات کی۔