اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں ہفتے 6 ڈویژن اور11سنگل بنچ دستیاب ہوں گے

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ میں رواں ہفتے 6 ڈویڑن اور11سنگل بنچ دستیاب ہوں گے،جسٹس بابر ستار چھٹیوں کے بعد واپس آگئے،سینئر پیونی جج جسٹس محسن اخترکیانی رواںہفتے بھی کسی ڈویڑن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے، پہلا ڈویڑن بنچ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا،دوسرا ڈویڑن بنچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا، تیسرے ڈویڑن بنچ میں جسٹس بابرستار اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان شامل،جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویڑن بنچ صرف 23 سے25 جون تک دستیاب ہوگا،چوتھے ڈویڑن بنچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل، پانچویں ڈویڑن بنچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان اورخصوصی ڈویڑن بنچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔