ٹیسٹ کرکٹ میں نعمان علی اور نسیم شاہ کا مستقبل کیا ہوگا؟ بڑے فیصلوں کے بعد صورتحال واضح ہونے لگی

ٹیسٹ کرکٹ میں نعمان علی اور نسیم شاہ کا مستقبل کیا ہوگا؟ بڑے فیصلوں کے بعد صورتحال واضح ہونے لگی

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے پلانز میں بڑی تبدیلیاں زیر غور ہیں، جس کے تحت سینئر اسپنر  نعمان علی کو آئندہ ریڈ بال منصوبوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم تھنک ٹینک نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان اسپنرز کو ترجیح دی جائے گی، اور آنے والے 5 ٹیسٹ میچز کے لیے فرسٹ چوائس اسپنرز کے طور پر ابرار احمد  اور ساجد خان  کو دیکھا جا رہا ہے۔ نعمان علی نے آخری ٹیسٹ مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں کھیلا تھا۔دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ورک ایتھکس پر بھی تھنک ٹینک نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث انہیں بھی فی الحال ٹیسٹ پلانز سے دور رکھا گیا ہے اور انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہین آفریدی بھی اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کے قریبی منصوبوں میں شامل نہیں ہیں، جبکہ نسیم شاہ نے آخری ٹیسٹ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔مجموعی طور پر ٹیم مینجمنٹ ٹیسٹ کرکٹ میں نئی فاسٹ اور اسپن باؤلنگ لائن بنانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔