نعمان علی کی شاندار بولنگ، 2025 میں ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 4 میں شامل

نعمان علی کی شاندار بولنگ، 2025 میں ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 4 میں شامل

سال 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں قومی ٹیم نے سہہ فریقی سیریز، ہانگ کانگ سکسز، ایمرجنگ ایشیا کپ اور انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

علاوہ ازیں، کئی کھلاڑیوں نے انفرادی سطح پر اہم ریکارڈز قائم کیے۔بولنگ کے شعبے میں محمد عباس، محمد ساجد، نعمان علی، محمد نواز، حسن علی، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے سال بھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر اسپن بولرز ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، جس میں دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

نعمان علی کی کارکردگی:
بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے اس سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہوگئے۔ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے وہ پہلے پاکستانی اسپنر بنے، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طور پر پانچویں پاکستانی بولر ہیں۔ اس سے قبل وسیم اکرم، عبدالرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ نے ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔اس کے علاوہ نعمان علی نے ایک ٹیسٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں، انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں آٹھ مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے اور دوسری مرتبہ 10 وکٹیں بھی مکمل کیں۔ ان کی یہ بہترین کارکردگی انہیں موجودہ وقت میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر لے آئی ہے۔یہ واضح کرتا ہے کہ نعمان علی نے 2025 میں نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک یادگار سال بنایا۔