نعمان علی نے تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

نعمان علی نے تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹوں کی فہرست میں ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر   نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سابق اسپنرز  ثقلین مشتاق اور دانش کنیریا  کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے اپنے 22ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 100 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مطابق اس فہرست میں پہلے نمبر پر  یاسر شاہ  ہیں جنہوں نے صرف 17 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں، جبکہ دوسرے نمبر پر سعید اجمل ہیں جنہوں نے 19 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔اس طرح نعمان علی نے 22 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کر کے پاکستانی اسپن بولنگ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔