لاہور: لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی اسپنرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم کو 269 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے 378 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے 216 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا، تاہم ٹونی ڈی زورزی کی 104 رنز کی سنچری کے باوجود ٹیم بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہی۔جنوبی افریقا کی جانب سے رائن ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دیگر بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔پاکستان کی طرف سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ساجد خان نے 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ لی۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں جنوبی افریقا پر 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے، جن میں امام الحق اور سلمان علی آغا نے 93، شان مسعود نے 76، اور محمد رضوان نے 75 رنز بنائے تھے۔