آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: ساجد خان کی 18 درجے ترقی، نعمان علی ٹاپ ٹین میں شامل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: ساجد خان کی 18 درجے ترقی، نعمان علی ٹاپ ٹین میں شامل

آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ پوزیشنز حاصل کی ہیں۔

 باؤلرز کی رینکنگ میں ساجد خان نے 18 درجے کی لمبی چھلانگ لگا کر 23ویں پوزیشن پر جگہ بنائی، جبکہ نعمان علی دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے اور نویں نمبر پر آ گئے۔ بھارت کے جسپریت بومرا بدستور سرفہرست ہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر ہے، جبکہ ہیری بروکس دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم کی رینکنگ میں 4 درجے کی کمی ہوئی ہے اور وہ 16ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ سعود شکیل اور محمد رضوان کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، سعود 8ویں اور رضوان 18ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔یہ نئی رینکنگ پاکستان کے لیے خوشی کا باعث ہے خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں اسپنرز کی بہترین کارکردگی کے بعد، جہاں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی۔