فیفا ورلڈ کپ 2026 کل سے شروع، ٹرافی کی اصل قیمت بھی سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کل سے شروع، ٹرافی کی اصل قیمت بھی سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 11 جون سے ہونے جا رہا ہے، جس میں دنیا کی بہترین فٹبال ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

اس بار ایونٹ کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کر رہے ہیں، جبکہ پہلی بار 48 ٹیمیں اور مجموعی طور پر 104 میچز شامل کیے گئے ہیں۔ افتتاحی میچ میکسیکو اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس ایونٹ کا پہلا انعقاد 1930 میں ہوا تھا اور برازیل پانچ مرتبہ چیمپئن بن کر اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔

ٹرافی کی اصل قیمت کیا ہے؟
فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے، جس کی اونچائی 37 سینٹی میٹر اور وزن تقریباً 6 کلوگرام ہے۔رپورٹس کے مطابق اگر اس میں استعمال ہونے والے سونے اور مواد کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو اس کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اور علامتی اہمیت اس مالی قدر سے کہیں زیادہ سمجھی جاتی ہے۔