رونالڈو کے ایران نہ جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی – کوڑوں کی سزا یا کچھ اور؟

رونالڈو کے ایران نہ جانے کی اصل وجہ سامنے آگئی – کوڑوں کی سزا یا کچھ اور؟

پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ایران کا دورہ نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جا سکے۔ اس کی ممکنہ وجہ ایک کیس ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر 99 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو نے گزشتہ سال ایران میں ایک معذور آرٹسٹ، فاطمہ ہمامی، کی بنائی ہوئی پینٹنگ وصول کی تھی۔ فاطمہ ہمامی نے یہ پینٹنگ اپنے پیروں سے تیار کی تھی، اور جب رونالڈو نے اسے قبول کیا تو خوشی کے اظہار کے طور پر انہوں نے فاطمہ کے ماتھے پر بوسہ دیا تھا۔ایرانی قوانین کے مطابق یہ عمل سخت ممنوع سمجھا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں رونالڈو کو ممکنہ طور پر 99 کوڑوں کی سزا سنائی جا سکتی تھی۔ اسی خدشے کے پیش نظر وہ ایران کا دورہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔تاہم، اس معاملے پر ایرانی حکام یا النصر فٹبال کلب کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔