لاہور (کرائم رپورٹر) حکومتِ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 11 افسران کے لیے ایک اضافی تنخواہ کے برابر اعزازیہ (ہنوریئم) منظور کر لیا ہے۔ یہ اعزازیہ محکمہ کی بہتری انتظامی اصلاحات اور خصوصی نوعیت کے اہم فرائض کی کامیاب انجام دہی کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اعزازیہ حاصل کرنے والے افسران میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر، ڈی آئی جی (ہیڈکوارٹرز) میاں سالک جلال، ڈی آئی جی (انسپکشن) نوید رو?ف، اے آئی جی (جوڈیشل) ڈاکٹر محمد قدیر عالم، اے آئی جی (سکیورٹی اینڈ ڈسپلن) محمد انصر، ڈاکٹر سبطین مظہر، ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیولپمنٹ) حسن فائق منہاس، سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن) محمد رشید بٹ، آفس سپرنٹنڈنٹ شفقت علی اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد عباس شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مذکورہ افسران نے اپنے معمول کے فرائض کے ساتھ اضافی ذمہ داریوں کو بھی محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیا، جس کے نتیجے میں محکمہ کی کارکردگی میں بہتری اور اصلاحی نظام کو مزید مو?ثر بنانے میں مدد ملی۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے اعزازیے کی منظوری کو افسران کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ حکام کے مطابق اس اقدام سے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی اور محکمہ میں میرٹ اور بہترین کارکردگی کو فروغ ملے گا۔۔