آئی جی جیل خانہ جات : اہلکار چھت سے گر کر جاں بحق

 غلام عباس کیمپ جیل کی چھت پر ڈیوٹی پر مامور تھا،چکر آنے پرنیچے گر گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں اہلکار چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 35سالہ اہلکار غلام عباس چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق 35 سالہ غلام عباس کیمپ جیل کی چھت پر ڈیوٹی پر مامور تھا، دوران ڈیوٹی غلام عباس چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا،زخمی کانسٹیبل غلام عباس کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کری دوسری جانب ترجمان جیل حکام کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ہیڈ آفس میں مین گیٹ واچ ٹاور ڈیوٹی پر مامور ملازم غلام عباس ڈیوٹی کے دوران چکر آنے پر واچ ٹاور سے نیچے گر گیا۔سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے پر فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے ملازم کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی پورے اعزاز کے ساتھ تجہیز و تکفین کے حوالے سے تمام انتظامات محکمانہ طور پر
 کرنے کیلئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال کو ہدایات جاری کی ہیں۔