محکمہ جیل خانہ جات : ملازمین ،کے اہلِ خانہ کے لئے گرانٹس کی منظوری

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے 103 فلاحی گرانٹس کی منظوری دے دی۔ ان گرانٹس پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 14 لاکھ 26 ہزار 100 روپے خرچ کیے گئے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، میاں فاروق نزیر کی منظوری سے منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں آئی جی آفس میں مستحق ملازمین میں گرانٹس کے چیک تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق منظور شدہ گرانٹس میں 36 شادی گرانٹس شامل ہیں جن کیلئے 72 لاکھ 82 ہزار 500 روپے مختص کیے گئے، جبکہ 18 تدفینی گرانٹس کیلئے 18 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ملازمین کے بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے 47 تعلیمی اسکالرشپ کیسز منظور کیے گئے جن پر 21 لاکھ 99 ہزار 600 روپے خرچ کیے گئے۔ علاوہ ازیں خصوصی افراد کیلئے 2 اسکالرشپ کیسز بھی منظور کیے گئے جن کیلئے 1 لاکھ 44 ہزار روپے مختص کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن نے جنوری 2013 سے 8 جون 2026 تک مجموعی طور پر 2,101 فلاحی کیسز کی منظوری دی، جن پر 15 کروڑ 18 لاکھ 87 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں۔ ان کیسز میں 644 شادی گرانٹس، 808 تعلیمی اسکالرشپس اور 649 تدفینی گرانٹس شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے کہا کہ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد محکمہ کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو مشکل حالات میں مالی معاونت فراہم کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی اپنے فلاحی اقدامات کا دائرہ مزید وسیع کرے گی تاکہ ملازمین کی معاشی اور سماجی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے۔