جیل خانہ جات کے 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی

لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن ہوگئی سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ داخلہ نے آرڈرز جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے 7 افسران کی بطور سپرنٹنڈنٹ جیل پروموشن ہوگئی سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمانہ داخلہ نے آرڈرز جاری کر دیئیترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال آفتاب احمد پریزن ٹریننگ کالج ساہیوال کے سینیئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ افسر حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرام سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ سلامت سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کاشف علی سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد کامران حیدر اعوان ترقی پانے والوں میں شامل ہیں محکمانہ کمیٹی نے پنجاب کے 7 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی بطور سپرنٹنڈنٹ پروموشن کی منظوری دی تھی ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ میں رواں سال پروموشن کمیٹی کے 4 اجلاس ہو چکے ہیںحکومتی پالیسی کے مطابق اہل افسران کو رولز کے تحت بروقت پروموٹ کیا جا رہا ہے۔