محکمہ جیل خانہ جات : 4 جیل افسران کے تقرروتبادلے

سرفراز ہارون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری داخلہ نے محکمہ جیل خانہ جات کے 4 جیل افسران کے تقرروتبادلے کر دئیے نوٹیفکیشن کے مطابق اشتیاق احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیاسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو آئی جی جیل خانہ جات آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے سرفراز ہارون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات سہیل صفدر خان ڈی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ہائی سیکیورٹی جیل ساہیوال تعینات کر دیا۔