ساندہ میںملزموںنیارحم پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا ، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) ساندہ کے علاقے میں دبئی سے واپس آنے والے ایک شہری پر مبینہ حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا گیا۔ مقدمے کے مطابق ملزمان وسیم، اس کے بیٹے اور بھائی نے شہری ارحم علی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر شیشے کی بوتلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ مدعی کے مطابق ملزمان نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان شہری کا قیمتی موبائل فون اور 25 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر لے گئے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور انہوں نے ایک شوٹر گینگ بنا رکھا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔