مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) ڈاکو ئوں نے دبئی پلٹ نوجوان اور اسکے دوستوں سے ہزاروں کی نقدی ،3تولہ سونا ،غیر ملکی کرنسی ،موبائل فونز ، اور قیمتی دستاویزات چھین لیں ،کوٹ بسم آ کنگن پور کارہائشی دبئی پلٹ نوجوان حافظ امیر حمزہ دوستوں کے ہمراہ کار پر لاہور سے واپس گھر جارہا تھا کہ وڈانہ سٹاپ کے قریب پیچھے سے آنے والے 3موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اْ ن سے 53ہزار مجموعی نقدی ، 3تولہ سونے کا بسکٹ ، 1650درہم ،3موبائل فونز ،پاسپورٹ اور قیمتی دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔