فائرنگ ، دبئی پلٹ نوجوان قتل

  شکرگڑھ مدہ کوٹلی  میں دیرینہ دشمنی پر ملزموں نے جابر خان پرفائرنگ کردی
شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ) مخبری کے شبہ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دبئی پلٹ نوجوان قتل۔پولیس تھانہ کوٹ نیناں کے علاقہ مدہ کوٹلی  میں دشمنی کے نتیجے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہ پور کا رہائشی جابر خان نامی نوجوان قتل ہوگیا،زرائع کے مطابق مقتول چند روز قبل بہن کی شادی کے سلسلے میں گھر آیا جمعرات کی سہہ پہر والدہ کے ہمراہ خریداری کے لیے جا رہا تھا کہ مخالفین نے موقع پا کر فاثرنگ کرکے موقع پر قتل کر دیا۔ایس ایچ او وسیم امین کے مطابق ملزمان کو جابر خان پر مخبری کا شبہ تھا جس پر فایرنگ کی۔مقدمہ کے لیے دو نامزد ملزمان سمیت نامعلوم کے خلاف  درخواست  موصول ہوگئی ہے۔نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی