کسان ٹریکٹر لے کر سڑکو ں پر آگئے‘پولیس کی مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ ،پانی کی توپیں چلائیں، کئی مظاہرین گرفتار
برسلز(آئی این پی)یلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں نے احتجاج شروع کردیا ۔کسان مظاہرین سیکڑوں ٹریکٹر لے کر برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے جس کے باعث اہم سڑکیں بلاک ہوگئیں۔مظاہرین نے جلا ئو گھیرا ئو کیا، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر آلو اور انڈے پھینکے، پتھرائو بھی کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، اس دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔