برسلز(آئی این پی )بیلجیئم کے دارالخلافہ برسلز میں دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ کے باہر غیور پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد اور عظیم الشان مظاہرہ کیا۔عظیم الشان ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے غیور پاکستانیوں نے نکلو سپہ سالار کی خاطر، تیرا ضمیر میرا ضمیر عاصم منیر عاصم منیر کے فلک شگاف نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ اپنی محبت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے کہا کہ وہ پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے