واشنگٹن(آئی این پی )لبنان میں امریکا کے سفیر مشیل عیسی نے کہا ہے لبنان پر حملوں کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق لبنانی پارلیمان کے سپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیل عیسی نے کہا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملہ اور اسرائیل پر ایران کا میزائل حملہ دراصل ایک سیاسی پیغام تھے