ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب میں بجلی بند، خاتون کا نیتن یاہو حکومت سے شکوہ

تل ابیب(آن لائن)تل ابیب میں ایرانی حملوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایک اسرائیلی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شکایت کی کہ وہ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ہم اندھیرے میں ہیں، ہمارے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سوال اٹھایا کہ نتین یاہو کی حکومت میں یہ صورتِ حال آخر کب تک برداشت کرنی پڑے گی۔