صدرٹرمپ ،اسرائیلی وزیراعظم سے مایوس ہیں، مشرق وسطیٰ میں ان کے بغیر کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سپورٹ کرنے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے قریبی دو امریکی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نیتن یاہو سے مایوس ہیں اور انہوں نے مشرق وسطیٰ میں ان کے بغیر کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل ہیوم اخبار نے بھی رپورٹ کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اب بھی اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے گروپ کی جانب سے سابق قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر اکسانے کی کوشش پر ناراض ہیں۔