جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، 7افراد شہید،کئی گھر تباہ

 متعدد شہروں میں کارروائی  کرنے کیلئے علاقہ مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم‘ جنوبی لبنان میں مسیحی مذہبی عمارت کو نقصان پہنچانے کا اعتراف
تل ابیب،بیروت(آئی این پی )اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر فضائی بمباری کی گئی جس میں کئی گھر تباہ ہوئے اور  7 افراد شہید ہوگئے۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق 17 اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السریر پر حملے کیے۔   السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا جبکہ  بنت جبیل کے برج قلاویہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ اور گولہ باری کی گئی۔سرائیل نے لبنان میں ایک اور نئی فوجی کارروائی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے ملک کے جنوب میں متعدد شہروں اور دیہات کے رہائشیوں سے اپنے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کی ہے