پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں:سعودی وزارت دفاع

 یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر سائرن بجائے گئے تھے
ریاض(آئی این پی )سعودی وزارت دفاع  نے کہا ہے کہ پرنس سلطان ایئربیس پر حملے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ الخرج گورنری میں واقع پرنس سلطان ایئربیس کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ  صبح الخرج گورنری میں فضائی حملے کے سائرن بجنا صرف احتیاطی تدبیر تھی۔ سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کے باعث احتیاطی تدبیر کے طور پر سائرن بجائے گئے تھے