یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ادارے کی بندش کے حوالے سے چلنے والی خبر حقیقت کے برعکس ہے، سٹورز ابھی بند نہیں ہوئے ،وفاقی حکومت نے فیصلہ کرنے کے لیے ابھی صرف کمیٹی بنائی ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے آپریشنز، ملازمین، رمضان ریلیف پیکیج اور اثاثہ جات کے متعلق تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی، رپورٹ کو منظوری کے لیے وزیراعظم پاکستان کے سامنے پیش کیا جائے گا اس کے بعد اس کا فیصلہ ہوگا۔