اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مستقل انڈس واٹر کمشنر کی عدم تعیناتی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کو جواب کے لیے 23جون تک کا وقت دے دیاہے۔سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔دوران سماعت عدالت نے پوچھا کہ ابھی تک مستقل تعیناٹی کیوں نہیں ہوئی ہے تو اس پر عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی عارضی سطح پہ تعیناتی کی گئی ہے اور اس حوالے سے مزید معاملہ بجٹ کی وجہ سے نہیں دیکھا گیا بجٹ کے بعد تعیناتی کر دی جائے گی