مستقبل میں بڑے پراجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کے لیے بھارت کو اربوں ڈالرز درکار ہوں گے، شیراز میمن
لاہور(آئی این پی)سابق ایڈیشنل انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت میں ایسی صلاحیت نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت مستقبل میں بڑے پراجیکٹ بنا سکتا ہے لیکن اس کے لیے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔شیراز میمن کا کہنا تھا کہ فنانس دستیاب ہو بھی تو ڈیم بنانے میں 10سے 15سال لگ سکتے ہیں، پاکستان ورلڈ بینک کے توسط سے کہہ سکتا ہے کہ بھارت ہم سے بات چیت کرے۔انہوں نے کہا کہ بدترین صورتِ حال پیدا ہو تو ہم اقوام متحدہ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، اس سے قبل کہ ایسی صورتِ حال پیدا ہو، دوطرفہ بات چیت کی کوشش ہو سکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت میں نئی حکومت آئے تو بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔