اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سید مہر علی شاہ کی بطور انڈس واٹر کمشنر عہدے میں ایک سال کی توسیع کردی۔سید مہر علی شاہ بطور انڈس واٹر کمشنر یکم فروری 2027 تک عہدے پر فائز رہیں گے۔سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے سعید اشرف صدیقی ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔