انڈس واٹر کے مستقل کمشنر کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت سے 9 جون تک جواب طلب

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام اباد ہائی کورٹ نے انڈس واٹر کے مستقل کمشنر کی تعیناتی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے نو جون تک جواب مانگ لیا ہے اور یہ عہدہ  خالی ہے تاہم اس پر یکم اگست 2024 تک عارضی تعیناتی کی گئی تھی جبکہ قانونی طور پر اس میں مستقل تعیناتی ہونا ضروری ہے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی درخواست کی سماعت کی اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ تاحال انڈس واٹر کمیشن جو کہ اہم ترین ادارہ ہے اور انڈیا کے ساتھ ہمارے پانی کے معاملات بھی چلتے رہتے ہیں اور یہاں ابھی تک مستقل تعیناتی نہیں ہو سکی ہے ا اس دوران ایڈیشنل چارج دیا گیا تھا وہ بھی ختم ہو گیا ہے