آذربائیجان کے سفیر کی وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیرِ آذربائیجان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ای سی او اجلاس میں ڈاکٹر مصدق ملک کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کو سراہا، خصوصاً عالمی سطح پر مشترکہ ذمہ داری پر ان کے زور اور موسمیاتی وعدوں میں پائی جانے والی عدم ہم آہنگی کی نشاندہی کو قابلِ تحسین قرار دیا