وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیراعظم کی ہدایات پر تشکیل دی گئی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لینے اور ان کے آڈٹ کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے وفاقی وزیر کو این آئی ٹی بی کے امور و کارکردگی، ادارے کے کام کو بہتر بنانے، اس کی استعدادِ کار میں اضافے اور آپریشنلائزیشن کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے جاری کی گئی 27 ہدایات پر عملدرآمد کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں این آئی ٹی بی کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، ادارہ جاتی امور کو بہتر انداز میں منظم کرنے اور وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا