پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی تکنیکی کمیٹی اسحاق ڈار کی زیر صدارت کام کرے گی

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی بجٹ  کے حوالے سے  پاکستان پیپلز پارٹی اور  مسلم لیگ ن کی تکنیکی کمیٹی نائب  وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کام کرے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق   ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور حکومت کی تکنیکی کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی مشاورت کیلئے  تکنیکی کمیٹی میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ تکنیکی کمیٹی پیپلز پارٹی کے ساتھ دیگر بجٹ کے تمام تصفیہ طلبامور پر بھی بات چیت کرے گی، تکنیکی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، اعظم نذیرتارڑ ،بلال اظہر کیانی بھی معاونت کرینگے۔  پیپلز پارٹی سے مراد علی شاہ، شیری رحمان، نوید قمر، سلیم مانڈوی والا اور جام خان شورو مشاورت کا حصہ ہوں گے