کراچی: بلدیہ ٹاؤن موبائل مارکیٹ میں آگ، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں

کراچی: بلدیہ ٹاؤن موبائل مارکیٹ میں آگ، 10 سے زائد دکانیں جل گئیں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات چوبیس نمبر موبائل مارکیٹ میں اچانک لگنے والی آگ نے شدید نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ رات گئے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے دو فائر ٹینڈرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق، ریسکیو عملے نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم تب تک کئی دکانیں خاکستر ہو چکی تھیں۔آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پولیس اور ریسکیو حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مکمل رپورٹ کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔