کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بھائیوں کے جھگڑے پر فائرنگ، چھوٹا بھائی جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بھائیوں کے جھگڑے پر فائرنگ، چھوٹا بھائی جاں بحق

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں آپسی جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب مسافر مزدا کے لین دین کے تنازع پر 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمی بھائیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ایاز، جو شدید زخمی تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ سعید آباد کے ایس ایچ او پرویز سولنگی نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران بڑے بھائی امتیاز نے پہلے ایاز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایاز شدید زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں ایاز نے اپنے بھائی سے اسلحہ چھین کر اسی پر فائرنگ کی، جس سے امتیاز بھی زخمی ہوا۔