کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے کٹا ہوا انسانی ہاتھ ملا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ ہاتھ بظاہر کسی لڑکی یا بچی کا معلوم ہوتا ہے اور تقریباً 3 سے 4 روز پرانا ہے۔ ہاتھ کے ساتھ پٹیاں بندھی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طبعی طور پر کاٹا گیا۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ ممکن ہے کہ کسی مرض یا دیگر وجوہات کی بنا پر ہاتھ کاٹا گیا ہو اور بعد میں اسے کچرا کنڈی میں پھینک دیا گیا۔ اس طرح کا واقعہ پہلے رپورٹ نہیں ہوا۔
ہاتھ کو قانونی کارروائی کے لیے پہلے متعلقہ تھانے اور بعد ازاں سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔