کراچی(آئی این پی )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کیلئے ری جنریشن شٹ ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کئے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025 سے ری جنریشن شٹ ڈائو ن شروع کیا جارہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈائو ن تقریبا 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔