ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنجاوی روڈ پر چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔ ایک ٹی وی چینل کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے