ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتن الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔