ڈیرہ اسماعیل خان میں5‘شمالی وزیرستان5‘لکی مروت2اورضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پانچ مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلیجنس بنیاد پر پانچ مختلف کارروائیاں کیں۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں دو کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے اس کے علاوہ لکی مروت میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔ ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔