مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر متعدد قصابوں کو جرمانے

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیں  اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس محسن اقبال نے پیرا فورس ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر متعدد قصابوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ انفورسمنٹ آفیسر محسن اقبال نے دکانوں پر نرخنامے چیک کیے اور گوشت کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں سختی سے تنبیہ کی گئی۔