پیرا فورس کی کارروائی ،25 سال پرانا قبضہ چھڑاکر اراضی مالک کے حوالے

شیرگڑھ (خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ میں پیرا فورس کی کارروائی ،25 سال سے قبضہ میں لی گئی 2کنال 8 مرلہ اراضی واگزار کروا کے اصل مالک محمد امین کے حوالے کردی۔ سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس وسیم جاوید نے انفورسمنٹ آفیسر عامر سہیل،انوسٹی گیشن آفیسر محمد احمد ودیگر کے ساتھ کامیاب کاروائی کرتے ہوئیاراضی واگزار کرائی۔اس موقع پروسیم جاوید کا کہنا تھا کہ پیرا فورس شہریوں کی جائیداد اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،کسی کو بھی کسی شخص کی زمین یا جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگز اجازت نہیں دی ج آ گی۔قبضہ حوالگی کے موقع پر محمد امین کا کہنا تھا کہ میں وزیراعلیٰ،ڈی سی اوکاڑہ اور پیرا فورس کے افسروں کا انتہائی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری اراضی واگزار کروائی۔