دکان ، گودام ، کباڑ خانے میں آتشزدگی

چوبرجی چوک میں  فرنیچر کی دکان ،شاہ علام مارکیٹ ، جیولری کے گودام میں بھی آگ بھڑک اْٹھی
   لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے تین علیحدہ واقعات پیش آئے جن میں ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع ریسکیو حکام کے مطابق چوبرجی چوک میں واقع فرنیچر کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر وہیکلز موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے طویل جدوجہد کے بعد آگ کو بجھا دیاآگ کی نوعیت اور نقصان کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں شاہ عالم مارکیٹ کے لاہور جاپان سینٹر کی بیسمنٹ میں قائم جیولری کے گودام میں بھی آگ بھڑک اْٹھی۔ بیسمنٹ میں دھوئیں کی زیادہ مقدار کے باوجود ریسکیو اہلکار حفاظتی آلات کی مدد سے اندر داخل ہوئے اور بھرپور کارروائی کرکے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ ریسکیو نے سات بج کر انچاس منٹ پر تصدیق کی کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہیکشمیری بازار، کٹڑا واسی کے علاقے میں کباڑ خانے کی ایک دکان میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔ فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تمام واقعات میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں۔