گودام سے 10من بدبودار گوشت بر آمد

گودام میں بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا ، ٹوٹے گندے فرش پر بدبودار گوشت رکھا پایا گیا: عاصم جاوید 
لاہور ( خصوصی رپورٹ)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں چھاپہ مار کر میٹ گودام سے 400کلو ایکسپائر بدبودار گوشت بر آمدکر کے مقدمہ درج کرا دیا ، گودام سے بر آمد شدہ مضر صحت 400کلو گندا گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا،صفائی کے ناقص انتظامات، ٹوٹے گندے فرش پر بدبودار گوشت رکھا پایا گیا، پولیس کی موجودگی میں گوشت کو تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔