ملزم آصف علی نے اپنے احاطے میں مردہ جانور کاگوشت بنا رکھا تھا
حجرہ شاہ مقیم(خصوصی رپورٹ) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کرتے ہوئیمردہ جانورکا 4من گوشت بر آمد کرلیا، محلہ فتح میں گزشتہ روزملزم آصف علی نے اپنے احاطے میں مردہ جانور کاگوشت بنا رکھا تھا،سپیشل برانچ کی نشاندی دہی پر پولیس اورسپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہا ئوس حجرہ ڈاکٹر شاہد ممتاز موقع پر پہنچ گئے ،ملزم آصف علی کے قبضہ سے 4 من سے زائد حرام گوشت بر آ مدکرلیا، چیک کرنے پر گوشت ناقص، مضر صحت اور بد بودار پا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تحریری استغاثہ تھانہ حجرہ کوبھجوا دیا گیا۔