لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز میں جاں بحق ریسکیورز کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے مالی معاونت کے چیک تقسیم کیے ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق 8 جاں بحق ریسکیورز کے خاندانوں کو مجموعی طور پر 3 کروڑ 15 لاکھ روپے (31.5 ملین) کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس موقع پر کہا کہ جاں بحق ریسکیورز کے اہل خانہ کی دیکھ بھال پنجاب ایمرجنسی سروس کی ذمہ داری ہے اور "ریسکیو فیملی" اپنے ساتھیوں اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد اور نگہداشت فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق مالی معاونت حاصل کرنے والے ریسکیورز میں 4 روڈ ٹریفک حادثات، 2 ہارٹ اٹیک جبکہ 2 دیگر مختلف وجوہات کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔