لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو ہیڈکوارٹر لاہور میں جانبحق ریسکیورز کی فیملیز سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق پانچ جانبحق ریسکیورز کے اہل خانہ کو مجموعی طور پر 20 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کر دی گئی ہیترجمان ریسکیوکے مطابق یہ مالی امداد حکومتی قوانین کے تحت جاری کی گئی ہے، جبکہ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیورز کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون اور مکمل نگہداشت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ ریسکیو فیملی اپنے لوگوں اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ جانبحق ریسکیورز کی فیملیز کی دیکھ بھال پنجاب ایمرجنسی سروس کی ذمہ داری ہیجانبحق ہونے والے پانچ ریسکیورز میں تین کا انتقال روڈ ایکسیڈنٹس جبکہ دو کا مختلف بیماریوں کے باعث ہوا۔