کان حادثہ: ایران کا پاکستان سے اظہارِ تعزیت، جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی

اسلام آباد ( آن لائن ) ایران کے سفارتخانے کے ترجمان نے کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک کان حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان، پاکستانی عوام اور جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ترجمان ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق ایران نے کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے 32 مزدوروں پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔