ٹریفک پولیس ان ایکشن ،ویلنگ کرنیوالے 2نوجوان گرفتار

 گرفتار ملزموں میں 18 سالہ سیلزمین شاہد اور 19 سالہ ہیئر ڈریسر عثمان شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک فیاض بھٹی نے کومبنگ آپریشن کے دوران خود موٹرسائیکل پر تعاقب کرکے دونوں ون ویلرز کو قابو کیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 18 سالہ سیلزمین شاہد اور 19 سالہ ہیئر ڈریسر عثمان شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے نوجوانوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک شوق سے دور رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔