لاہور ، ون ویلنگ اور خونی کرتب کرنیوالے 17 منچلے گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور خونی کرتب کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق مختلف شاہراہوں پر کارروائی کرتے ہوئے 17 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو شالیمار، باٹا پور، ہنجروال، باغبانپورہ، نواں کوٹ اور دیگر علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان ون ویلنگ اور شور شرابا کرتے ہوئے ٹریفک کے بہا میں خلل ڈال رہے تھے۔ گرفتار ملزمان میں اویس، حیدر، بلاول، حمزہ، سیف، عدنان، علی، عثمان، فیصل اور دیگر شامل ہیں۔گرفتار ون ویلرز کو مزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور لاہور پولیس اس حوالے سے موثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے، والدین بھی اپنے بچوں کی کونسلنگ کریں۔